counter easy hit

وزیر اعلیٰ پنجاب اِن ایکشن ۔۔۔ پورے صوبے میں اُکھاڑ پچھاڑ کر ڈالی

The Chief Minister Punjab Action ... In the whole province, the scorpion was scattered

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلے ،تبدیل کئے جانے والے ڈپٹی کمشنرز میں محمد جہانزیب انورجہلم، آصف طفیل راولپنڈی،کپیٹن ریٹائرد محمد انوار الحق لاہور،شوکت علی جھنگ،مظفر خان سرگودھا، قیصر سلیم مظفر گڑھ ،فلائٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی اٹک،عدنان ارشد اولکھ حافظ آباد، طاہر وٹو سیالکوٹ، ذیشان جاوید ناروال مہتاب وسیم منڈی بہائو الدین شامل ہیں ۔اسکے علا وہ رفاقت علی لیہ،عثمان علی چکوال، عامر عتیق بھکر ،مدثر ریاض ملک ملتان ،عرفان علی خان وہاڑی ،نعمان یوسف پاکپتن، رضوان نذیر اوکاڑہ،جمیل احمد جمیل رحیم یار خان ،کپٹین ریٹائرڈ وقاص رشید قصور، محمد اظہر حیات شیخوپورہ، ڈاکڑ شعیب وڑایچ گوجرانوالہ ،زاہد اقبال اعوان میانوالی، علی اکبر بھٹی ڈی جی خان ، ثاقب علی عطیل لودھراں، اللہ دتہ وڑایچ راجن پور ، محمد اشفاق احمد خانیوال ، ندیم عباس بھنگو خوشاب ، محمد ایوب خان بہالپور ، سائیں دتہ خالد بہاولنگر توصیف دلشاد کاہٹانہ گجرات شامل ہیں ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بُزدار کا کہنا ہے کہ کون سی حکومت ہے جس نے اقتدار میں آنے سے پہلے یا دوران اقتدار وعدے نہ کیے ہوں۔اربوں روپے کے منصوبے عوام کے سامنے نہ رکھے گئے ہوں اور بہت سارے منصوبوںکی پہلی اینٹ بھی نہ لگائی گئی ہو۔مگر ویلیو ہمیشہ اس کام کی ہوتی ہے جو تکمیل کے مراحل میں پہنچنے کے بعدعوام کو اپنے ثمرات سے بھی فائدہ پہنچائے۔پی ٹی آئی حکومت کی اگر دس ماہ کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو اپنے منشور کے مطابق اس نے اب تک ایک کام بھی نہیں کیا مگر پھر بھی عوام کو ایک موہوم سی امید ہے کہ شاید کل کچھ اچھا ہو جائے۔پی ٹی آئی حکومت کا اصل امتحان صوبہ پنجاب میں ہے۔لہٰذا پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی اکثر ایکٹو رہتے اور خود کو ”پنجاب کا شہباز شریف“کہتے نظر آتے ہیں۔گزشتہ روز عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب کے منتخب نمائندوں نے ملاقات کی جن کے ساتھ ملاقات میں عثمان بزدار نے کئی بڑے منصوبے لانچ کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ راجن پور اور لیہ میں زچہ و بچہ ہسپتال بنیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے حلقوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کیلئے موقع پر ہی احکامات دیے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونگے، جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے دریائے سندھ کے کٹائو کے باعث لیہ اور راجن پور کے بعض علاقوں کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے فنڈ کے غلط استعمال کی شکایت پر انکوائری کا حکم بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ ڈویژن میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن قائم کئے جائینگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website