نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور ان کی کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہماری ذمے داری ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سیل قائم کر دیا ہے، بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے۔