counter easy hit

بچے غربت کا طعنہ دیتے تھے اسی لئے انہیں قتل کیا :ملزم حسنین

The children were killed

The children were killed

طعنوں سے تنگ آکر بچوں کے گلے گھونٹ کر ان کی جان لی ، ملزم کا بیان ، قاتل نے چوری کرتے ہوئے پہچان لئے جانے کے ڈر سے بچوں کی جان لی :والد
کراچی (یس اُردو) کراچی میں تین بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل ہوگیا ، ملازم ہی قاتل نکلا ، مقتول بچوں کے والد کا کہنا ہے چوری کرتے ہوئے پہچان لیے جانے کے ڈر سے بچوں کو قتل کیا ، ملزم کہتا ہے بچے غربت کا مذاق اڑاتے تھے اس لیے جان لی ۔کراچی میں 3 بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا معمہ حل ، ملازم ہی قاتل نکلا ، اورنگی ٹاؤن کراچی کا ہنستا بستا گھرانہ دیکھتے ہی دیکھتے ماتم کدہ بن گیا ۔ ملازم نے ہی مالک کے بچوں کو قتل کر ڈالا ۔ یہ ہیں کمسن بہنیں نمرا اور مفرا جو اپنے کزن علی کے ساتھ گھر پر تھیں اور پھر ان کی لاشیں ملیں ۔ پولیس نے تفتیش کی تو بچوں کے والد کے پکوان سینٹر پر کام کرنے والا ہی قاتل نکلا ۔18 سالہ ملزم حسنین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول بچیوں کی بڑی بہن غربت کا مذاق اڑاتی اور طعنے دیتی تھی ۔ وہ نہ ملی تو نمرا اور مفرا کے گلے گھونٹ کر جان لے لی ۔ ساتھی ملازموں نے واردات کی کہانی سنا دی ۔ بچوں کے والد شریف الدین کا کہنا ہے کہ ملزم حسنین ڈیڑھ سال سے ملازم تھا ۔واردات کے بعد پونے پانچ لاکھ کی رقم ، گھر اور دکان کے کاغذات بھی غائب ہیں ۔ اس سے پہلے بھی دکان سے پچاس ہزار روپے چوری ہوچکے ہیں ۔ شریف الدین کا کہنا ہے کہ چوری کرتے ہوئے ملزم پہچان لیے جانے کے ڈر سے بچوں کو قتل کیا ۔ مومن آباد تھانے میں بچیوں کے والد کی مدعیت میںمقدمہ درج کرلیا گیا ہے