چین کے بچے اکثر اپنی شرارتوں کی وجہ سے کبھی خود کو واشنگ مشین میں تو کبھی دروازے، کھڑکی کی ریلنگ میں پھنسا بیٹھتے ہیں لیکن جناب یہاں تو بچے ہی نہیں چین کے بڑے بھی اپنی غلطیوں کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جسے اپنی غلطی کی سخت سزا کچھ یوں ملی کہ اپنا سر جیل کی سلاخوں میں پھنسا بیٹھا تاہم مشکل میں گھرے مجرم کو پولیس اہلکاروں کو کچھ دیرلمحوں بعد آزاد کرالیا۔ یہ واقعہ چین کے صوبے ہیلوگیانگ کے شہر ہاربن کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے جیل میں بند کردیا اور دوران تفتیش اُسنے اپنا سر اچانک جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا تھا۔