چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی وجہ سے چینی مصنوعات کی یلغار کی زد میں آنے والی دیگر صنعتوں میں پیپر اور پیپر بورڈ انڈسٹری بھی سرفہرست صنعتوں میں شامل ہوگئی ہے کیونکہ چین سے سستے کاغذ کی درآمد کی وجہ سے پاکستان کی پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے مطابق ملک میں توانائی کی قلت اور دیگر وجوہات کے سبب اپنی بقا کی جنگ میں مصروف مقامی پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری کو چینی مصنوعات کی یلغار کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مقامی صنعت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔پاکستان بزنس کونسل نے مقامی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے آزاد تجارت کے آئندہ راؤنڈ میں چیپٹر 48میں شامل ایچ ایس کوڈز کو رعایتی ڈیوٹی کی حامل مصنوعات کی فہرست سے باہر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔