چینی شخص نے پیالیوں کو چاپ سٹک سے اس انداز میں چھوا کہ اس سے موسیقی کی مدھر دھنیں نکلنے لگیں
یوں تو آپ نے کئی ماہر میوزیشنز کو پیانو، گٹار، ڈرم وغیرہ جیسے دیگر موسیقی کے آلات پر مدھر دُھنیں بجاتے دیکھا اور سُنا بھی ہوگا لیکن تصویر میں نظر آنیوالے اس چینی شخص کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جس نے شیشے کی پیالیوں کو موسیقی کے آلات جیسا بنایا اور میوزک کی شاندار پرفارمنس دے کر دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شیشے کی پیالیوں کی سطح پر چاپ سٹکس سے کچھ اس طرح حرکت دی کہ موسیقی کی مدھر دُھنیں ترتیب دے ڈالیں۔ یوں منفرد انداز میں میوزک پرفارمنس دیتے چینی شخص کی ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔