لندن( ویب ڈیسک ) بھارت سے تعلق رکھنے والے عیسائی تاجر نے متحدہ عرب امرات میں مسلمان ملازمین کے لیے شاندار مسجد تعمیر کروا دی۔ ساجی چھریان نے متحدہ عرب امرات میں “مریم امِ عیسیٰ” کے نام سے ہزاروں افراد کی گنجائش والی مسجد تعمیر کروائی ہے۔ انہوں نے یہ مسجد گزشتہ سال تعمیر کروائی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے عیسائی تاجر نے متحدہ عرب امرات میں مسلمان ملازمین کے لیے شاندار مسجد تعمیر کروا دی۔ ساجی چھریان نے متحدہ عرب امرات میں “مریم امِ عیسیٰ” کے نام سے ہزاروں افراد کی گنجائش والی مسجد تعمیر کروائی ہے ۔ انہوں نے یہ مسجد گزشتہ سال تعمیر کروائی تھی ۔ اوروہ ہر رمضان میں 700مسلمان ملازمین کو افطار بھی کرواتے ہیں ۔ ساجی چھریان نے کہا ہے کہ وہ یہ سب کچھ انسانیت کے ناطے کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ 2003میں جب متحدہ عرب امرات میں آئے تو ان کی جیب میں صرف 630درہم تھے لیکن انہوں نے شدید محنت کی اور اس مقام تک پہنچے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ وہ لوگوں کے کام آ سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ خیموں میں جا کر مسلمانوں کو افطاری کا سامان دیتے تھے پھر انہوں نے انتظامیہ سے مسجد کی تعمیر کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے کے بعد انہوں نے مسجد کی تعمیر شروع کروا دی اور اب مسجد مکمل ہو چکی ہے اور اب وہ مسلمان ملازمین کو مسجد کے اندر ہی افطار کرواتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس رویے سے ان کے ملازمین ان کے لیے زیادہ محنت سے کام کرتے ہیں اور ان کا بھی اپنے ماتحتوں کے ساتھ تعلق جڑا رہتا ہے۔ ساجی چھریان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ عیسائی ہیں لیکن مسلمانوں کے لیے ان کے اس اقدام نے سب کے دل جیت لیے ہیں ۔