اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتہائی شاندار اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ”خود پروٹوکول لوں گا اور نہ ہی کسی کو لینے دوں گا، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔“
عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کے دوران یہ واضح کر دیاہے کہ وہ خود بھی پروٹوکول نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی کو لینے دیں گے جبکہ وزیراعظم ، وفاقی وزراءاور صوبائی وزراءکا پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان خود وزیراعظم ہاﺅس میں نہیں بلکہ منسٹر انکلیو کے سپیکر ہاﺅس میں قیام پر غور کر رہے ہیں، جبکہ وزراء عمران خان کے ایس او پی کے پابندہوں گے۔