یوکرین کے دارالحکومت Kyiv میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
سالانہ لائٹ فیسٹول میں پوسٹل اسکوئر اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیاہے جن کے علاوہ رنگ برنگی لائیٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں وہیں پوسٹل اسکوائر کی نامور عمارت پر بھی شاندار ویڈیو اور لیزرپروجیکشن کا انتظام بھی کیا گیاہے ۔
20مئی تک جا ری رہنے والے اس فیسٹیول میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی بھی شرکت متوقع ہے جس کے دروازے عوام کے لئے کل سے کھول دئیے جائیں گے۔