رنگا رنگ وِنٹر لائٹ فیسٹیول میں جگمگاتے رنگوں کے دلفریب نظارے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
The colorful festival of lights stacked in Portland
امریکا میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے وِنٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی دلکشی نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں منعقدہ اس وِنٹر لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بن گئے وہیں ہزاروں قمقموں سے شاہکار مجسموں کو دلہن کی طرح خو بصورتی سے سجا یا گیاجبکہ شاندار ویڈیو اور لیزرپروجیکشن کا انتظام بھی کیا گیا۔ اس فیسٹیول کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سینکڑوں سیاحوں نے بھی شرکت کرکے رنگوں کے حسین نظاروں کا لطف اٹھایا۔