کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رنگا رنگ دوسرے سالانہ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے۔
روشنیوں سے بھرپور اس میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔ اس لائٹ فیسٹیول کیلئے شہر کی متعدد عمارتوں ،اسکوائرز،برجز اور یادگاروں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے شاہکار بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں۔
فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں عوام شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔19جنوری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلا04مارچ تک جاری رہیگا۔