اسلام آباد……..وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سےدہشتگردی کےناسورکواکھاڑپھینک کرہی دم لیں گے، پاکستان کا مستقبل پروگریسیو اور جمہوری ملک سے وابستہ ہے، سرمایاکار پاکستان آرہے ہیں۔
اسلام آباد میں امریکی بزنس کونسل کےوفد سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت بڑھانےکی ضرورت ہے، پاکستان کی امریکی ایوان صنعت کےساتھ اچھی شراکت داری ہے اورامریکا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکاکےدرمیان قریبی تعلقات ہیں۔زیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کونسل کا دورہ پاکستان اورامریکا میں مزید تجارت کو فروغ دے گا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اورعالمی ادارے پاکستان کی ریٹنگ مثبت بتارہےہیں ۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف مؤثرآپریشن جاری ہے اورپاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو اکھاڑپھینک کرہی دم لیں گے،، آپریشن ضرب عضب کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔