حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے منصوبے کو ختم کر دیا۔نئے پراجیکٹ میں اب وزیر اعظم ہاؤس میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے منصوبے کو ختم کر دیا ۔ نئے مالی سال کیلیے حکومت نے کوئی رقم مختص نہیں کی۔ جنوری میں یونیورسٹی کے افتتاح پر اندازا تین کروڑ روپے خرچ آیا مگر اب نئے پراجیکٹ کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔ ذرائع کے مطابق اب اس معاملے کو سابق ایچ ای سی چیئرمین ڈاکرعطاء الرحمن نئے سرے سے دیکھیں گے۔ عطاء الرحمن وزیراعظم کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کیلیے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اور پی سی ون تیار کیا تھا۔