جرمنی نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر کنفیڈریشن کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ٹائٹل کے لیے جرمنی کا مقابلہ چلی سے ہوگا۔
کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے گوری ٹزکا نے ابتدا ہی میں بھرپور حملے کیے اور صرف 3 منٹ میں دو گول بنا کر جرمنی کو دو صفر کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی میکسیکو کی ٹیم دباؤ میں رہی، 59ویں منٹ میں وارنر نے گول بنا کر اسکور تین صفر کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں میکسیکو کی جانب سے ایک گول بنا لیکن دو منٹ بعد ہی جرمن کھلاڑی نے اسکور چار ایک کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں چلی اور پرتگال کے درمیان مقابلہ مقررہ اور اضافی وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا، جس میں چلی تین ۔صفر کی فتح کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔