ریاض (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے ہیں، سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ اب پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا، عمران خان سے ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی
جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہسعودی عرب تاریخی ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ایک ماہ کے عرصے کے دوران 2 مرتبہ ملاقات کرنے کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشگوار ردعمل دیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کرنے کے بعدسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی۔ کوئی بھی واقعہ یا حادثہ اب پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا۔ عرب میڈیا کے مطابق عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔ سعودی شاہ سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو دیر تک بغل گیر رکھا۔