counter easy hit

سندھ اسمبلی کی آئینی مدت آج پوری ہوجائے گی

کراچی: سندھ اسمبلی کی آئینی مدت آج پوری ہورہی ہے جس کے بعد27رکنی صوبائی کابینہ آج رات 12 بجے تک ختم ہوجائے گی۔

The Constitutional Period of Sindh Assembly will be completed todayسندھ اسمبلی نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، موجودہ حکومت سے قبل سال 2008 سے 2013 اور 2002کے عام انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی صوبائی اسمبلی نے بھی اپنی آئینی مدت پوری کی تھی اس طرح مسلسل3بار5 سالہ آئینی مدت پوری کرلی۔

سندھ کابینہ میں شامل صوبائی وزرا نثار احمد کھوڑو، منظور حسین وسان، مخدوم جمیل الزماں، جام مہتاب ڈہر،ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال، جام خان شورو، ضیاالحسن لنجار، محمد علی ملکانی، جام اکرام اللہ دھاریجو، محمد بخش مہر، سردار علی شاہ، فیاض بٹ، مکیش کمار چاؤلہ، امداد علی پتافی، سعید غنی اور ممتاز حسین جھکرانی وزیر کے عہدے پر نہیں رہیں گے، شمیم ممتاز صوبائی مشیر کے عہدے سے فارغ ہوجائیں گی۔

اس طرح9معاونین خصوصی جن میں سکندر شورو، مرتضی بلوچ، تیمور تالپور، عابد بھیو، ریحانہ لغاری، شاہد عبدالسلام، غلام شاہ جیلانی، کھٹو مل جیون، ارم خالد، شامل ہیں کے عہدے ختم ہوجائیں گے۔

سندھ کابینہ کی مدت آج رات 12 بجے پوری ہونے پر کئی صوبائی وزرا نے اپنے سرکاری دفاتر خالی کردیے ہیں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، منظور حسین وسان، وزیر قانون ضیاالحسن لنجار، وزیر ثقافت سردار علی شاہ سمیت دیگر وزرا اور معاونین خصوصی نے اپنے دفاتر خالی کردیے ہیں۔

کئی کابینہ ارکان جن میں ڈاکٹر سکندر شورو، شمیم ممتاز، ممتاز حسین جکھرانی، فیاض بٹ، مکیش کمار چاؤلہ، امداد پتافی سمیت دیگر وزرا و معاونین خصوصی(آج) پیر کو اپنے دفاتر خالی کردیںگے، صوبائی وزرا سندھ کابینہ کے آج ہونے والے الوداعی اجلاس میں شرکت کریںگے، کابینہ ارکان کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے افطار عشائیہ بھی دیا گیا ہے، کابینہ ختم ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے عہدے پر نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک برقرار رہیں گے۔

سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس آج ہوگا

سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبائی وزرا حکومتی 5سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے، اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال ہوگا،اجلاس کے اختتام پر ارکان اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا،اسپیکر آغا سراج خان درانی نے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔