counter easy hit

بجلی کے بلوں میں بے تحاشا ٹیکس کی بھر مار

The cost of electricity tax

The cost of electricity tax

کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری ) بجلی کے بلوں میں بے تحاشا ٹیکس کی بھر مار سر چارج نے صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے بجلی تمام دن بند رہتی ہے 25سال سے لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے بے تحاشا ٹیکس سرچارج ڈال کر عوام سے لوڈ شیڈنگ کے بھی پیسے وصول کئے جا رہے ہیں محصول بجلی ، ٹیلی ویژن فیس ، جنرل سیل ٹیکس ، فاضل ٹیکس ، مزید ٹیکس جہلم نیلم سرچارج ، میٹر کا کرایہ ، کرایہ سروس اور نہ جانے کیا کیا بجلی کے بلوں میں عوام سے وصول کیا جا رہا ہے اتنے ٹیکس صبح سے شام تک عوام اس پر دے رہی ہے جو استعمال کی جاتی ہے پھر بھی عوام بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی بھر مار ہے صارفین نے کہا ہے کہ عوام سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کہ ہر جگہ عوام کو پریشانی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے محکمہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر سے اپیل ہے کہ بلوں سے سرچارج کم کیا جائے کہ عوام میں بجلی کے بل دینے کی سکت نہیں رہی۔