بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں انتہا پسندوں نے ’ وندے ماترم ‘ نہ پڑھنے پر7 مسلمان کونسلروں کو کارپوریشن ہال سے نکال دیا ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلروں نے آئندہ اجلاس میں وندے ماترم نہ پرھنے والے مسلم کونسلرز کی آئندہ اجلاس میں نہ آنے دینے کی دھمکی دی ہے ۔ مسلمان کونسلروں نے بی جے پی کے رویے پر کہا کہ ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہا پسند ادیتیا ناتھ کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے بعد سے مسلمانوں سے زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔