ہم سب نے یہ کہاوت تو سنی ہی ہے کہ” سیب کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں” لیکن اب اس کہاوت کو یوں کہا جائے کہ “کینوں کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں” تو غلط نہیں ہوگا۔کینوں قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس کے بے تحا شہ فوائد ہیں۔کینوں ایک ایسا پھل ہے جس کو کھایا بھی جا سکتا ہے پیا بھی جا سکتا ہے اور اس کا ماسک بنا کے منہ پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔آئیے جانتے ہیں کینوں کے اور کیا کیا فائدے ہیں۔
آنکھوں کے لیے فائدہ مند
کینوں کا ایک بہت بڑافائدہ یہ ہے کہ اس میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جوکہ آنکھوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ روز ایک ےا دو کینوں کھانے سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔ لہذا کینوں کھا ئیں اور عینک سے نجات پائیں۔
وائرل انفیکشن کے خلاف لڑتا ہے
کینوں کا پھل سرد موسم میں آتا ہے ۔سردی کے موسم میں ہر دوسرے شخص کو نزلے اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے۔لیکن اگر آپ روز ایک کینوں کھایئں گے تو آپ سردی کے موسم میں پھیلنے والے وائرل انفیکشن سے محفوظ رہیں گے۔
وٹامن سی سے ملامال
کینوں کے جوس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس کہ انسانی جسم کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔روزانہ دو گلاس کینوں کا جوس آپ کے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔کینوں کے جوس میں موجود وٹامن سی کیلشیم بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مدافعتی نظام کےلئے بے حد مفید
کینوں کا جوس مدافعتی نظام کے لیے بے حد فائدہ مند اور مفید ہے۔ایک گلاس اونج جوس میں دو سو فیصد وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوکہ مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن سی انسانی جسم میں موجود انٹی اوکسیڈینٹ کے خلاف لڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
خوشگوار جلد پائیں
کینوں کو کھانے ، پینے کے ساتھ چہرے پر لگایا بھی جا سکتا ہے اور کینوں کا ماسک جلد کو چمکدار اور خوشگوار بنانے میں بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔کینوں کے چھلکوں کو خشک کرکے اسے پیس لیںاس میں دو کھانے چمچے دہی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کے چہرے پر لگا لیں ۔جب خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔اس ماسک کے ذریعے آپ کی جلد کو قدرتی چمک حاصل ہوگی۔