counter easy hit

ملکی حالات اچھے نہیں، مہنگائی کا طوفان نظر آرہا ہے، چودھری نثار

ٹیکسلا: پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہورہی، کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں، مہنگائی کا طوفان نظر آرہا ہے، ایک مضبوط اپوزیشن ہے، ہر طرف دھاندلی کا شور ہے، میرے بارے میں جو قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میرا کسی سے رابطہ ہوا ہے تو میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیا ہے، کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہورہی، سلام کاجواب دینے کا مقصد یہ نہیں کوئی پیغام رسانی ہورہی ہے