اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے،، جس کے بعد اب مزید سکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا امکان ہے ،، کئی سکولوں کا ریاکرد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہنگے پرائیویٹ سکولوں کی اب شامت آگئی ہے ،، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے،، ایف آئی اے نے پنجاب میں 23 بڑے اسکولوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جب کہ حیدرآباد میں پانچ نجی اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا،، تحقیقاتی ادارے نے کراچی میں 16 دسمبر سے 16 نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،، خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پانچ ہزار روپے سے زیادہ فیس لینے والے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا تھا،، جس کے بعد جن سکولوں نے وہ حکم نہیں مانا ان کے خلاف کارروائی کا آگاز کر دیا گیا ہے ،