counter easy hit

دریائے نیل کے پانی کی بے عزتی پر مصری گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج

قاہرہ: مصر میں ایک معروف گلوکارہ کو دریائے نیل کے پانی کی بے عزتی کرنے پر مقدمے کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے کہا کہ دریائے نیل سے پانی پینے سے انسان بیمار ہو سکتا ہے۔

The court has filed a case against the Egyptian singer on the insults of river nile waterشرین عبد الوحاب کے خلاف یہ مقدمہ ایک ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد کیا گیا جس میں ایک کانسرٹ میں ان سے ’مشربتش من نیلحہ‘ گانے کی فرمائش کی جارہی ہے۔ اس فرمائش کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیل سے پانی پینے سے مجھے بیماری لگ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایوان پیجیے ، وہ بہتر ہے ‘۔ ایوان منرل واٹر کی ایک مشہور کمپنی ہے ۔ گلوکارہ نے بعد میں اپنے ’بیوقوف مذاق‘ کے لیے معافی مانگی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں ایک سال قبل پیش آیا تھا۔