counter easy hit

سپریم کورٹ میں آج پاناما لیکس تحقیقاتی کیس کی سماعت ہوگی

The court hearing the case of Panama Lakes research

The court hearing the case of Panama Lakes research

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام کمیشن کے سربراہ کون سے فاضل جج ہوں گے۔ ٹی او آرز کیا ہوں گے حکمران خاندان کے جوابات سے عدالت کس نتیجے پر پہنچے گی فیصلہ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہوگا۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستوں میں کیا ہو گا اہم ترین مقدمہ کی سماعت آج سپریم کورٹ کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر درخواستوں کو قابل سماعت قرار دے دیا تھا اور وزیر اعظم کے تینوں بچوں کو جواب داخل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا تھا۔

وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اور سمدھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جوابات داخل کرادئیے ہیں، جن میں تحریک انصاف کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات اور الزامات سے انکار کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز کا سماعت شروع ہونے سے پہلے جواب داخل کیا جائے گا۔

عدالتی حکم پر تحریک انصاف جماعت اسلامی اپنے ٹی او آرز جمع کرا چکے ہیں۔ پانامہ پیپرز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی درخواستوں کی بھی سماعت کرے گا۔

حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آف شور کمپنیاں رکھنے اور انہیں گوشواروں میں ظاہر نا کرنے، جبکہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے فنڈز لینے کے الزامات پر آئینی درخواستیں داخل کر رکھی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website