لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے کیپٹن ریٹائرڈصفدرمریم نواز اوران کے بچوں کی انکوائری شروع کرتے ہوئے جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے پی کے نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کوخط لکھ کر کیپٹن ریٹائرڈصفدرمریم نواز اوران کے بچوں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔
نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدراوردیگرکیخلاف کرپشن کے الزام میں انکوائری جاری ہے، نیب کے پی کے نے پہلے بھی تفصیل مانگی تھی جومقررہ تاریخ پرنہیں دی گئی،کیپٹن رصفدر،ان کی اہلیہ مریم نوازکی جائیدادکی تفصیل دی جائے اس کے علاوہ صفدرکی بیٹی مہر النساء، جنیدصفدر اورماہ نورصفدرکی جائیداد کی تفصیل بھی دی جائے۔ جبکہ دوسری جانب ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جبکہ ان کے بیٹوں حسن، حسین اور دیور شہباز شریف نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے قوم سے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔بیگم کلثوم نواز کی طبیعت گزشتہ روز بہت زیادہ خراب ہو گئی جس پر انہیں برطانوی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم گزشتہ رات جب ان کی اپنے بیٹے حسین نواز سے آخر ی ملاقات ہوئی تو انہوں نے کیا بات کی تھی؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ ہر کسی کی آنکھیں چھلک پڑیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حسین نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ان کو ہوش آئی تھی اور اشاروں سے بات کرنے کے قابل ہوئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف کے بارے میں پوچھتی تھیں اور کافی فکرمند تھیں، گزشتہ روز بھی جب ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے بارے میں پوچھا تھا۔حسین نواز نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کا بھی صدمہ تھا کہ ان کے شوہر نواز شریف اور بیٹی مریم نواز ان کیساتھ نہیں ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ دونوں جیل میں ہیں جبکہ جیل میں ہونے کے بعد دونوں کی ان کیساتھ زیادہ بات چیت بھی نہیں ہوتی تھی اور یہ صدمہ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ بھی بنا۔