counter easy hit

شہباز شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کرنے والے ملزموں کے حوالے سے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

The court issued a verdict regarding the accused of alleged money laundering for Shahbaz Sharif family

لاہور(ویب ڈیسک)شہبازشریف فیملی کے لئے مبینہ منی لانڈرنگ کاالزام میں گرفتار ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی، عدالت نے ملزموں کو 18 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزموں فضل داد اور قاسم قیوم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز توسیع کردی اور انہیں 18 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ دوسری جانب خبر کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی متعدد تقریر میں کہا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا پلی بارگین ہو گی لیکن میری اطلاع کے مطابق حکومت ڈیل کیلئے مجبور ہو گئی ہے ۔ معروف تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ڈیل میں اب سعودی عرب نہیں بلکہ قطر آگیا ہے ، سعودی حکومت سابق وزیراعظم میاں ن واز شریف سے کچھ اکتا گیا ہے ۔میرا اندازہ یہ کہتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا نواز شریف کے بیٹوں نے دوممالک سے رابطہ کیا دوسرا ملک ترکی ہے ۔ حکومت شروع دن سے یہ کہتی رہی کہ ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی بلکہ ملک سے پیسہ لے کر جانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا لیکن بات پلی بارگین تک آن پہنچی ہے یہاں دال میں کچھ کالا دکھائی دے رہا ہے ۔ عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ میرے مطابق وزیراعظم کسی ڈیل پر سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن یہاں نیم ہاں کی ہوا چلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ سعودی حکومت سابق وزیراعظم میاں ن واز شریف سے کچھ اکتا گیا ہے ۔میرا اندازہ یہ کہتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا نواز شریف کے بیٹوں نے دوممالک سے رابطہ کیا دوسرا ملک ترکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website