پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے تاکہ جھوٹ بولنےوالوں کا پردہ چاک ہوسکے۔
The court will allow show live direct hearing, Fawad Chaudhry
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نےمریم نواز کی جانب سے دستخطوں کے اصلی ہونے پر بھی سوال اٹھا دیا ۔انہوں نےکہا کہ مریم صفدر کے وکیل نے آج پھر عدالت سے مقدمہ نہ سننے کی استدعا کردی ۔میڈیا ٹاک کیلئے آتے ہوئے فواد چودھری اور دانیال عزیز کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔دانیال عزیز نے فواد چودھری کوآتے دیکھ کر قہقہہ لگایا اور جملہ کسا ’’آج محبتاں کیتیاں نے پوریاں‘‘