سی پیک منصوبے کے تحت گوادر بندرگاہ پر 60 ایکٹر رقبے پر ڈسپلے سینٹر پر کام شروع ہوگیا ۔
گوادر پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کسٹم ہاؤس بھی بنایا جارہا ہے ۔ سی پیک منصوبے کے تحت حب پر 660 میگا واٹ کے کوئلے کے دو پاور پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ۔کلکٹر کسٹم سعید اکرم گوادر کا کہنا ہے کہ چین نے گوادر بندرگاہ پر 60 ایکٹر رقبے پر اسٹیٹ آف آرٹ ڈسپلے سینٹر پر کام شروع کردیا ہے۔سی پیک منصوبے کے تحت حب پر بھی 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جارہے ہیں اور اس کی درآمدی سامان سے 1 کرور روپے کا ریونیو بھی ملا ہے ۔گوادر میں سی پیک منصوبوں کے ساتھ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور 11 ایکٹر رقبے پرکسٹم ہاوس کا دفتر بھی بنایا جارہا ہے۔