لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری پر چین کی شکرگزار ہے اور سی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا۔
یس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے عظیم منصوبے نے پاکستان میں تیزرفتارترقی اورخوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستانی قوم 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری پر چین کی شکرگزار ہے اورسی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پرجس تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، توانائی سمیت کئی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں اور سی پیک تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام اس عظیم الشان منصوبے سے استفادہ کریں گے۔