counter easy hit

سی سی پی او کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا گیا

The CPO

The CPO

عدالتی احکامات کے باوجود سی سی پی او نے پولیس حراست سے شہری کو آزاد نہیں کروایا ، 5 اپریل تک بازیاب کروا کے رپورٹ پیش کی جائے :عدالت
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو درخواست گزار اسلم کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی کے سب انسپکٹر مجاہد کی غیرقانونی حراست سے شہری یونس کو بازیاب کروانے کا حکم دیا لیکن نہ تو شہری بازیاب ہوا اور نہ ہی سی سی پی او لاہور نے کوئی اقدامات اٹھائے لہٰذا عدالت سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے شہری کو 5 اپریل تک بازیاب کرواکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔