جنگ کی گردان کرنے والا بھارت اپنے دو طیاروں کے تباہ ہونے کے بعد جنگ کے خاتمے کی دہائی دینے لگا
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ کی گردان کرنے والا بھارت پاکستانی مسلح افواج کی صرف ایک کارروائی کے بعد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ہے اور عالمی سطح پر کشیدگی کے خاتمے کی دہائی دینے لگا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کشیدگی نہیں چاہتا، کیونکہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشیدگی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار چین میں آر آئی سی (روس، انڈیا، چین) کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کے دوران دیا اس اجلاس میں سشما سوراج کو بھارتی جارحیت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بزدل بھارتیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا اور آج پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے