سلاوونسکی بروڈ / کروشیا: کروشیا کے اسٹرائیکر ماریو مانڈزوکک نے روس سے کوارٹر فائنل کے موقع پر اپنے قصبے کے شائقین کو مفت بیئر پلوائی۔
ماریو مانڈزوکک کی جانب سے بڑی اسکرین پر مقابلے سے لطف اندوز ہونے والے شائقین کی بیئر سے تواضع کی گئی،اس کا 3 ہزار پاؤنڈ بل بنا جو ان کی جانب سے ادا کردیا گیا جب کہ وہ خود اس وقت روس میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ماریو اس سے قبل بھی اپنے علاقے کے لوگوں پر رقم خرچ کرتے رہتے ہیں،کچھ عرصے قبل انھوں نے وہاں کی فائر بریگیڈ کو 18 ہزار پاؤنڈ کا عطیہ دیا تھا۔