اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز گاڑی میں نواز شریف کے ساتھ موجود ہونگی اور آخری حد تک اپنے والد کے ساتھ ہونگی ۔دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ کل مریم نواز نواز شریف سے اظہار یکجہتی جلوس کی قیادت کریں گی ۔ ان کا کہناتھا کہ مریم نواز گاڑی میں نواز شریف کے ساتھ موجود ہونگی اور آخری حد تک اپنے والد کے ساتھ ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کل اپنے والد کورخصت کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کل پارٹی کارکنان میں موجود ہونگی اور نواز شریف کوجیل تک رخصت کرنے جائیں گی ، مریم نواز رائیونڈ سے کوٹ لکھپت جیل تک نواز شریف کے ساتھ موجود ہونگی ، حمزہ شہباز بھی نواز شریف کے ساتھ ہونگے ۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، اپنے قائد کو شایان شان طریقے سے جیل میں بھیجیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، نواز شریف قید کے حق دار نہیں، آئین کو توڑنے والے ڈکٹیٹر کو باہر جانے کی اجازت مل جاتی ہے، ملک کو ترقی دینے تین دفعہ کے وزیراعظم کو علاج کی اجازت تک نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کل تمام راستے کوٹ لکھپت کی طرف رواں دواں ہوں گے، کچھ فیصلے عدالتی کرتی ہیں اور عدالتوں کے کچھ فیصلوں پر تاریخ فیصلہ کرتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملکی سیاست کا محور ہیں، پاکستان کی سیاست ان کے گرد گھومتی ہے، جیلیں اس طرح کے سیاسی رہنماؤں کو ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر کردیتی ہیں۔