کراچی: صرف اگست میں ہی ملکی درآمدات 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 1 ارب 86 کروڑ رہی۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کی ادائیگی کے لئے بھی کافی نہیں رہے، جس نے ملکی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ صرف اگست میں ہی ملکی درآمدات 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 1 ارب 86 کروڑ رہی۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر آچکے ہیں، جو ملک کی تین ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہے، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ نہ کیا گیا تو قرض و سود کی ادئیگی اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث مستقبل میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید تیزی سے گرتے رہیں گے۔