دو روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش تھانہ روات کے علاقہ بنگیال سے برآمد، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی
روات: (اصغر علی مبارک) تھانہ روات کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 22 سالہ عادل دو روز قبل گھر سے لاپتہ تھا، گزشتہ رات مقتول عادل کی تشدد زدہ لاش بنگیال روڈ سے ملی ہے مقتول عادل کو گردن پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، روات پولیس نے مقتول کے قتل کا مقدمہ بھائی وقاص کی مدعیت میں درج۔کر لیا ہے