counter easy hit

سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیاتھا۔۔۔

The death of Sri Devi was not accidental but killed.

کیرالا(ویب ڈیسک) کیرالا جیل کے ڈائریکٹر جنرل پولیس رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثے کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔کیرالا کے اخبار میں ڈی جی پی شری راج سنگھ کا سری دیوی کی موت کے حوالے سے مضمون شائع ہوا جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کئے۔انہوں نے آنجہانی فارنزک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت قتل کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔شری راج سنگھ کے مطابق میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کچھ باتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ثبوت ایسے بھی ہیں جس سے ثابت ہو سکتا ہے کہ سری دیوی کی موت محض ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔ڈی جی پی نے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹر عمادھتن کے مطابق اگر انہوں نے زیادہ شراب نوشی بھی کی ہوتی تو وہ پھر بھی ایک پاؤں کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب نہیں سکتی تھی۔ کیوں کہ ایسا ممکن نہیں کہ کسی دوسرے شخص کی ڈبانے کی کوشش کے بغیر کوئی بھی ایک پاؤں یا سر کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب جائے۔واضح رہے کہ 54 سالہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جسے ایک حادثاتی موت قرار دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website