جاپان میں دو روز پہلے آئے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہو گئی جبکہ دس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے
ایکواڈور (یس اُردو) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو بہترہو گئی ، ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں ، ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ادھر جاپان میں دو روز پہلے آئے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہو گئی جبکہ دس لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہے ۔ فوج اور ریسکیو ادارے ملبے تلے افراد کو نکالنے میں مصروف ہے ۔حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، زلزلے سے سیکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جبکہ انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ۔ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے ۔ چھ صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔جاپان کے شہر کیوشو میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ اب تک چار سو سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں ۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، ڈھائی لاکھ گھروں کو پانی اور ایک لاکھ گھروں کو گیس کی سپلائی معطل ہے