counter easy hit

اسلام آباد میں 6 سال قبل خوف و ہراس پھیلانے والے سکندر کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔عدالت سے بڑی خبر آگئی

The decision of fate scandal spreading Islam in 6 years ago ... the news came from the court

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلیو ایریا میں 6 سال قبل خوف وہراس پھیلانے والے مجرم سکندر حیات کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔16اگست 2013 کو سکندر حیات نامی شخص نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جدید ہتھیاروں کے ساتھ بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا اور کئی گھنٹوں تک اس کی لائیو کوریج بھی ہوتی رہی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 11 مئی 2017 کو ملزم سکندر کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرم سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر 13 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا محفوظ کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔عدالت نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا، سکندر کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سکندر کو کم سزا دینے کی وجہ بیان نہیں کی جب کہ وفاق نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی دائر نہیں کی۔یاد رہے کہ بلیو ایریا اسلام آباد کا حساس ترین علاقہ ہے جہاں سکندر نے جدید ہتھیاروں کے زور پر کئی گھنٹے تک ڈرامہ رچایا اور واقعے کا ڈراپ سین اُس وقت ہوا جب پاکستان بیت المال کے چیئرمین زمرد خان نے سکندر کے بچوں سے ملاقات کی خواہش کی اور قریب جانے پر انہوں نے سکندر کو پکڑنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلیو ایریا میں 6 سال قبل خوف وہراس پھیلانے والے مجرم سکندر حیات کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔16اگست 2013 کو سکندر حیات نامی شخص نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جدید ہتھیاروں کے ساتھ بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا اور کئی گھنٹوں تک اس کی لائیو کوریج بھی ہوتی رہی۔اور اب عدالت سے یہ خبر آئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website