counter easy hit

اپوزیشن کا ن لیگ کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

کراچی:  حکمراں ن لیگ کے خلاف ملک کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The decision of the opposition to make grand alliances against N League

The decision of the opposition to make grand alliances against N League

ن لیگ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے بنائی جانیوالی اس گرینڈ الائنس میں فی الحال تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک شامل ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کواتحادمیں شامل کرنے کیلیے رابطے کیے جائیں گے۔ اتحاد میں پیپلز پارٹی کو فی الحال شامل کرنے پرکوئی مشاورت نہیں ہوئی، احتجاجی تحریک کا مرکزی نقطہ ’’سانحہ ماڈل ٹاؤن ‘‘میں ملوث مبینہ لیگی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف کارروائی ہوگا تاہم عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے کا بعد درخواست دائر کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپوزیشن ذرائع نے بتایاکہ مشترکہ اتحاد کے قیام کا اعلان جلد مشاورتی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس اپوزشین اتحاد کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں دھرنے دینے کے حوالے سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website