counter easy hit

این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: لاہور میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The decision to deploy the Army in the by-polls elections of NA-120

The decision to deploy the Army in the by elections of NA-120

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز امیدوار ہیں جب کہ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے میں انتخاب کے روز فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے وزارت دفاع کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط میں وزارت دفاع کو ضمنی انتخاب کے روز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوجی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فوجی دستے پولنگ کے آغاز سے ووٹوں کی گنتی تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب اپیلٹ ٹریبونلز امیدواروں کےکاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں آج نمٹائے گا، امیدوار کاغذات نامزدگی کل واپس لے سکیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی جب کہ انتخابی نشان کل الاٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہےکہ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ پر حلقے میں انتخابی مہم کے لیے حکومتی وسائل استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی انتخابی مہم کے انچارج وفاقی وزیر پرویز ملک سے جواب طلب کرلیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website