اسلام آباد: پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں مریم نواز شریف کو بھی ائیرکنڈینشر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جن پر آج عمل ہوجائے گا اور ان کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگادیا جائے گا۔ بتایاگیا ہے کہ انہیں یہ سہولت طبی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے، جس کا وہ استحقاق نہیں رکھتیں، اس سے پہلے نواز شریف کو ائیرکنڈینشر کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے جبکہ مریم کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو بیماری کی وجہ سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جاچکا ہے، مریم نواز اس وقت بی کلاس میں ہیں، قانون کے مطابق وہ اس کا بھی استحقاق نہیں رکھتیں۔