لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے میجنگ ڈائرکٹر کے نئے عہدے تعینات ہونے والے افسر کو کیلئے بھاری تنخواہ اور پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہےجس کی کرکٹ بورڈ کی تاریخ میں بھی مثال نہیں ملتی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ایم ڈی کیلئے تین ہفتے پہلے اخبار میں اشتہار دیا تھا اور ایم ڈی کو ماہانہ 20 لاکھ روپے تنخواہ اور بھاری بھرکم پیکج کے مراعات بھی دی جائیں گی۔اسی طرح پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ کے پیکیج کیلئے بھی بورڈ آف گورنرز سے منظوری کیلئے رجوع کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ اور مراعات کا پیکیج 10 لاکھ روپے ہوگا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں، جلد ہی ایم ڈی اور ڈائریکٹر کے عہدے پر نئی تعیناتیاں کی جائیں گی۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکڑ کے عہدے کیلئے اشتہار دینا ایک ڈرامہ ہے، اس عہدے پر چیئرمین اپنے قریبی دوست کو لا رہے ہیں جس کیلئے پہلے تو آئین میں ترمیم کرنا ہو گی، پھر ایسا ممکن ہوگا۔ مینجنگ ڈائریکڑ بھی پی سی بی کیلئے چیلنج ہوگا۔ جس شخص کو بطور ڈائریکڑ میڈیا پی سی بی میں لایا جا رہا ہے اس کی تنخواہ کیلئے انہیں نیا پے اسکیل بنانا پڑے گا کیوں کہ اس معاملے میں جو تنخواہ رکھی جارہی ہے شاید وہ پی سی بی ملازمین کے حوالے سے ایک بہت بڑی رقم ہو گی۔