اسلام آباد: حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں / پنشن عید الفطر سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے تمام صوبائی ملازمین کو اُن کی کی تنخواہیں /پنشن عید الفطر سے قبل 28مئی 2019 کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو تمام صوبائی ملازمین کی ماہ مئی کی تنخواہیں / پنشنز 28مئی 2019 کو ایڈوانس میں ادا کرنے کیلئے ضروری انتظامات یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا ہے، یاد رہے کہ اس سے خبر یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دی جائے گی، یہ شاندار اعلان وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا ہے، جس کے بعد عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں، اور سب بے حد خوش ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دگنی تنخواہ ڈی آئی جی سکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں کو ملے گی جبکہ ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی دگنی تنخواہ لیں گے۔ اسی طرح ایس پی سی ایم سکیورٹی، وی آئی پی سپیشل برانچ سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پائیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ، 26 اہلکاروں، وزیراعلی آفس اور چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 169 ملازمین بھی مستفید ہوں گے، واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تبدیلی سرکار اپنے محافظ اہلکاروں پر مہربان ہو گئی، عید الفطر پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اعزازی طور پر دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جن سیکیورٹی اہلکاروں کو دگنی تنخواہ ملے گی ان میں وزیراعلی پنجاب اور سی ایم ہاس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار شامل ہیں۔