counter easy hit

عراقی حکومت کا موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئے فیصلہ کن آپریشن

The decision to release the conductor of the Iraqi government's operation of the ISIS

The decision to release the conductor of the Iraqi government’s operation of the ISIS

بغداد: عراق کی فوج نے موصل شہر سے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل کو داعش سے  چھڑانے کے لئے فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف کامیابی کا وقت آچکا ہے، موصل کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کروانے کے لیے عراقی حکومت کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی۔

عراق نے امریکا سے مزید فوجی کمک کی درخواست کردی

دوسری جانب اقوام متحدہ کے حکام کا موصل میں لڑائی کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس سے شہری بڑے پیمانے پر اثرانداز ہوں گے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق موصل میں رہنےوالے 12 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں داعش کے زیر اثر علاقوں میں موصلسب سے بڑا شہر ہے جہاں شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website