اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تمام آٹومیٹک اسلحہ لائسنس معطل کردئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2 اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹو میٹک میں تبدیل کرواجاسکے گا، جس کےلیے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹو میٹک اسلحہ واپس کر سکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔