کوئلہ سے سستی بجلی پیدا کرنے والا لاکھڑا پاور ہاؤس کو بند کرنےکااصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ 4 ماہ قبل کنٹرول پینل میں آگ لگ جانے کے باعث لاکھڑا پاور ہاؤس بند ہوگیا تھا۔
جامشورو میں لاکھڑا کول پاور ہاؤس کے کیبل روم میں آگ لگنے سے کوئلے سے 35,35 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا پاور ہاؤس مکمل طور پر بند ہو گیا تھا اور چار ماہ گزرنے کے باوجود پاور ہاوس کو چلایا نہیں جاسکا۔ جبکہ پاور ہاؤس کاتیسرا یونٹ گزشتہ دس سال سے بند ہے۔ چیف ایگزیکٹو شبیر جتوئی کا دعویٰ ہے کہ پاور ہاؤس کو آئندہ چند دنوں میں چلا دیا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پانی وبجلی جنکو، بتایا کہ لاکھڑا پاور ہاؤس کی مشینری پرانی ہو چکی ہے اور چلانےسے مزید قومی خزانے کو نقصان ہوگا اس لیے پاور ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے۔