یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ تنظیم کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی صرف آرمی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فوری قوم کو متحد ہونا ضروری ہے فوج کو کامیابی صرف عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے اب تک پاک فوج اور عوام نے اس محاذ پر عظیم قربانیاں دی ہیں جس کیلئے میں شہداء، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا یہ قربانیاں تبھی باثمر ہوں گی جب سول انتظامیہ، فوج کی مدد کے بغیر اپنی زمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہوگی اس میں کچھ مزید وقت ضرور لگے گا لیکن آخر کار یہی ہمارا مقصد مل کے رہے گا ساتھ ہی ساتھ یہ انتہائی ضروری ہے کہ دہشت گردی سے نپٹنے کیلئے ضروری قوانین بنائے جائیں دنیا بھر میں قانون سازی ہوئی لیکن بدقسمتی سے ہم سست روی کا شکار ہے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملک و قوم کا دفاع پاکستان کے ہر نوجوان کا فرض ہے فوج اور عوام کے بغیر ملک کا دفاع ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم سب وطن کے سپاہی ملکر پاکستان کا دفاع کریں.