counter easy hit

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے غیرفعال حصے کو گرانے کا کام جاری

The demolition of the passive part of Baloch Colony in Karachi

The demolition of the passive part of Baloch Colony in Karachi

 کراچی: شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

یس نیوز کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے کئی سال سے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے، پل کے دونوں اطراف کی دیواروں کو ہیوی مشینری کی مدد سے گرایا جا رہا ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔کے ڈی اے کے ایگزیگٹیو انجینئر جنید احمد نے بتایا کہ دیوار توڑنے کے ساتھ اس کا ملبہ بھی اٹھایا جا رہا ہے اور بعد میں پل کو بھی گرایا جائے گا جس سے شارع فیصل کی سڑک مزید چوڑی ہو جائے گی۔ سڑک بند ہونے کے باعث شہری ٹیپو سلطان روڈ سے مڑ کر دوبارہ شاہراہ فیصل آسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website