تھرپارکر……اسلام کوٹ میں محکمہ صحت کے افسران اور سندھ حکومت کی لاپروائی سامنے آئی ہے۔لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا میٹرینٹی ہوم اب تک نہیں کھولا جاسکا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرینٹی ہوم کو کباڑ خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے، ماہر لیڈی ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث میٹرینٹی ہوم کو تالے لگادیے گئے، بند عمارت میں تعینات 6 افراد کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ دیہی صحت مرکز اسلام کوٹ میں غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کا علاج ممکن نہیں، دیہی صحت مرکز کو دیے گئے8 میں سے 10 انکیوبیٹر پڑے پڑے ناکارہ ہوگئے، ایک سال سے انکیوبیٹرزکو آپریٹ کرنے کا عملہ تک تعینات نہیں کیا گیا، اس حوالے سے تحریری طور پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا۔