کوئٹہ(ویب ڈیسک) اری گیشن ایمپلائز یونین کے رکن ندیم احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہماری لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند افراد نے ہماری یونین کیخلاف ہم سے پریس کانفرنس کرائی ، جو حقائق کے برخلاف تھی ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ بعض ریٹائرڈ افسران مزدوروں کو استعمال کررہے ہیں۔ ندیم احمد نے کہا ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان بھر کے مزدور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، 40 سال تک مزدور دشمنی کی بنیاد پر ٹریڈ یونین کی سیاست کرنے والے ایسے اقدامات سے علی بخش جمالی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے ہیں۔