اسلام آباد: قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کو روایتی سیاست کرنے سے منع کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی سطح پر ارکان پارلیمنٹ کا جانا مناسب نہیں ہے۔اراکین پارلیمنٹ کا ترقیاتی منصوبوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اراکین کو ترقیاتی فنڈز دینے کا حامی نہیں ہوں۔بوجھل دل کے ساتھ اراکین کو پہلی اور آخری بار ہر حلقہ میں 15کروڑ جاری کر رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ حلقہ کے دکھ درد میں شریک ہوں،فنڈز اور نوکریوں کے سہارے پر سیاست نہ کریں۔ بدھ کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں پلوامہ حملے سے متعلق مشترکہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے قرارداد پیش کرنے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اہم قومی معاملے پر اپوزیشن سے بات کر کے قومی اسمبلی میں قراداد لائی جائے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومتی کوششوں سے کراچی میں امن اچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کا کریڈٹ قانون نافد کرنے والے اداروں کو جاتا ہی!۔ وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے پارلیمانی پارٹی کو سعودی ولی عہد کے کامیاب دورے پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں اچھے دن آرہے ہیں ،انشاء اللہ وہ دن بھی آئے گا جب پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین معیشت میں ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کے خلاف مزید سخت قوانین لا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ لوگ کرپشن پر گرفتار ہوتے ہیں اور پھر نیلسن منڈیلا بن جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سعودی ولی عہد کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ حملے پر تحقیقات کے لیے پیش کش کر دی ہے ، بھارت ثبوت دے تو ہم ایکشن لیں گے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان نے اپنی طرف اٹھنے والی ہر بری نگاہ کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔زندہ قومیں اپنے عزم اور ارادے کے ساتھ دنیا کے نقشے پر ظاہر ہوتیں ہیں ۔اللہ پر مکمل یقین اور ثابت قدمی ہمارے ساتھ ہے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جھوٹی انا اور تکبر کے پہاڑ کو نیست و نابود کر دیں گے۔